متحدہ عرب امارات

جانیے کیسے نو عمر اماراتی نے زہریلے سانپ کے کاٹے جانے کے بعد اپنے بھائی کی جان بچائی

احمد کی طرف سے دی جانے والی فوری امداد نے سعید کی جان بجائی ہے، میڈیکل ٹیم

 

خلیج اردو آن لائن: نو عمر اماراتی احمد اور اس کابھائی سعید  راس الخیمہ کے جنوب میں واقع گھلان ایئریا میں سیر کر رہے تھے جب سعید کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔ تاہم احمد کی عقل مندی نے بھائی کی جان بچا لی۔

بچوں کے باپ نے باپ نے بتایا کہ "دونوں بھائی سیر کرتے ہوئے گھر آ رہے تھے جب سعید کو اچانک اپنی ٹانگ میں شدید درد محسوس ہوا۔ اس نے سوچا کہ شاید کسی کیڑے مکوڑے نے کاٹا ہے۔ لیکن تب ہی اس نے ایک سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا”۔

جس کے بعد 16 سالہ احمد نے اپنے بھائی کی ٹانگ کو گھنٹے سے اوپر کس کر باندھ دیا تاکہ زہر پھیل نا سکے۔ اور اسکے بعد ٹانگ سے زہر کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ ایمبیولنس پہنچ گئی اور سعید کو ہسپتال لے گئی۔

تاہم میڈیکل ٹیم کے مطابق سعید کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیکل ٹیم کیجانب سے مزید بتایا گیا کہ احمد کی طرف سے دی جانے والی فوری امداد نے سعید کی جان بجائی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button