متحدہ عرب امارات

ایئر کنڈیشنز کے بجلی بلوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
یکم اگست 2021
دبئی : ایک نئی شراکت دبئی الخیل کے رہائشیوں کا ماہانہ ایئرکنڈیشن بل کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

دبئی ایسٹ منجمنٹ نے اتوار کے روز رہائشیوں کو ایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ ایمپاور کے ساتھ ایک نئی شراکت داری میں داخل ہو گئے ہیں ۔ یہ یکم اگست سے قابل عمل ہے اور یہ الخیل گیٹ کے نئے اور موجودہ کرایہ داروں کیلئے ہے۔

ایمپاور کی ویب سائٹ کے مطابق اپارٹمنٹ/یونٹ کو ضلعی کولنگ سروس مہیا کرنے کیلئے ڈیمانڈ چارجز بار بار آنے والا سالانہ معاوضہ ہے۔ مہینے کے دنوں کی تعداد کی بنیاد پر اسے ماہانہ پیشگی بل دیا جاتا ہے۔

رہائشیوں کے ماہانہ بل وصول کرنے سے قبل ‘ڈیمانڈ چارجز’ کی رقم خود بخود ہٹا دی جائے گی۔ پراپرٹی ڈویلپر کے مطابق آپ سے صرف آپ کے خرچ کے چاجز لیے جائیں گے ۔ باقی ضرورت کی اشیاء کیلئے امپاور دیکھے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button