ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر آپ اپنے ویزہ کی تجدید کا سوچ رہے ہیں تو میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے چند مفید معلومات آپ کیلئے درج ذیل ہیں

خلیج اردو
دبئی : اگر آپ ابوظہبی میں اپنے ویزا کی تجدید کروانے والے ہیں یا اس کیلئے پہلی بار درخواست دے رہے ہیں تو آپ کو اس عمل کے حصے کے طور پر طبی فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

ابوظہبی میں ہوتے ہوئے آپ کیلئے ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے خصوصی سروسز قائم کی ہیں جو میڈیکل فٹنس اسکریننگ کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ چاہے آپ ایک فرد کے طور پر درخواست دے رہے ہوں یا اگر آپ کاروباری مالک ہیں جنہیں کئی ملازمین کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

یہاں آپ کو مندرجہ ذیل عوامل کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کیا ہے؟

نئے رہائشی ویزا کی درخواست یا اس کی تجدید کے عمل کے حصے کے طور پر رہائشیوں کو طبی فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ٹیسٹ امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام مراکز میں کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ دبئی میں ہیں تو آپ کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی (میڈیکل فٹنس سینٹر جانا پڑے گا۔ اسی طرح ابوظہبی میں آپ کو سیہا کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکریننگ سینٹر میں جانا ہوگا۔

یو اے ای کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کام یا رہائشی ویزا حاصل کرنے کے قابل ہونے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو ہر قسم کی متعدی بیماریوں جیسے ہیومن امیونو وائرس اور تپ دق سے پاک ہونا ضروری ہے۔

ملازمین کی درج زیل اقسام کو سائفلس اور ہیپاٹائٹس بی کے لیے منفی ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

• نرسریوں میں کام کرنے والے ملازمین
گھریلو ملازمین بشمول گھریلو ملازمہ،نینی اور ڈرائیور۔
ریستوراں اور کیفے میں فوڈ ہینڈلر اور ورکرز
سیلون اور بیوٹی سینٹرز میں کام کرنے والے ملازمین
ہیلتھ کلبوں میں کام کرنے والے ملازمین۔

ابوظہبی میں میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنی ہو تو مندرجہ ذیل کام کرنے ہوں گے۔

1. سہا ویزا اسکریننگ ایپ کے ذریعے درخواست دیں۔
اس سال کے شروع میں سیہا نے ویزا اسکریننگ ایپ کا آغاز کیا تاکہ درخواست دہندگان کے لیے ابوظہبی میں واقع 12 بیماریوں سے بچاؤ اور اسکریننگ سینٹرز میں سے کسی پر بھی بکنگ حاصل کرنا آسان بنایا جا سکے۔

اہم یہ ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ اسنایپ کے ساتھ اپوائنٹمنٹ کیسے بک کر سکتے ہیں:

1. ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ’سیہا ویزا اسکریننگ‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

2. ایپلیکیشن اوپن کریں اور اپنا ای میل ایڈریس، ایمریٹس آئی ڈی اور موبائل نمبر استعمال کرکے سائن اپ کریں۔ آپ کو صارف کا نام اور پاس ورڈ منتخب کرنے کے لیے بھی کہا جائے گا۔

3. آپ کو ایک ای میل کے ساتھ ساتھ ایک ایس ایم ایس کے ذریعے او ٹی پی یا ون ٹائم پاسپورڈ موصول ہوگا۔

4. ان دونوں پاس ورڈ کا اندرج کریں۔

5. اس کے بعد آپ سے اپنے پاسپورٹ اور ویزا پیج کی ایک کاپی اپ لوڈ کرنے کو کہا جائے گا۔

6. رجسٹر ہونے کے بعد صارف اپنا نام اور پاس ورڈ استعمال کرکے سائن ان کریں۔

7. اپوائنٹمنٹ کی درخواست کریں۔۔

8۔ امارات کا وہ علاقہ منتخب کریں جس میں آپ رہ رہے ہیں جیسے ابوظہبی، العین یا الظفرہ، اپنے رہائشی علاقے کا انتخاب کریں۔

9. اپنی پسند کا رجسٹریشن سینٹر منتخب کریں۔

10. اس کے بعد اپنے وی آئی ڈی نمبر کا اندرج کریں۔

11. یہاں دستیاب سلاٹس میں سے ملاقات کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں۔

12. ایک بار جب آپ نے اپوائنٹمنٹ کامیابی کے ساتھ بک کر لی تو آپ کو ایپ کے ذریعے اور ایس ایم ایس کے ذریعے اپوائنٹمنٹ کی تصدیق موصول ہوگی۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ایک بار آپ نے اپوائنٹمنٹ بک کر لی ہے اور آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اپوائنٹمنٹ کے وقت آپ کے پاس گرین پاس ایکٹیو ہے۔

2. کمپنیوں کے ملازمین کے لیے موبائل اسکریننگ کی نئی سہولت جاری کی گئی ہے۔

کمپنیاں سیہا کی طرف سے شروع کی گئی ایک نئی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں – ایک موبائل ویزا اسکریننگ کلینک جو کام کی جگہوں کا دورہ کرے گا تاکہ ملازمین کو ان کا طبی فٹنس ٹیسٹ کروانے کے قابل بنایا جا سکے۔

تاہم یہ سہولت صرف کمپنیوں کے لیے ہے۔ کسی کمپنی کے لیے اسکریننگ بک کرنے کے لیے آپ کو [email protected] پر ایک ای میل کرنا ہوگی۔

اس ٹیسٹ پر کتنا خرچہ آئے گا؟

اگر آپ ایک اسپانسر ہوں اور ویزہ کیلئے درخواست دے رہے ہوں تو آپ کو ویزہ سے متعلق تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ ویزہ اسکریننگ کی کاسٹ 250 درہم ہے۔ یہ آپ کو اڑتالیس گھنٹے میں درج کرنا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button