متحدہ عرب اماراتلائف سٹائل

دبئی میں گھروں کے کرایوں میں مسلسل کمی: جانیے صرف 15 ہزار درہم کرائے میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ کچھ سالوں سے دبئی میں گھروں اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ جس کی بڑی وجہ مارکیٹ میں نئے گھروں اور اپارٹمنٹس کی سپلائی زیادہ ہوجانا ہے۔

ان گرتے ہوئے کرایوں کو دیکھتے ہوئے بہت سارے ڈویلپرز نے گزشتہ کچھ سالوں سے نئے اپارٹنمٹس کی لانچ کو روک دیا ہے تاکہ مقام مارکیٹ میں توازن آجائے۔

کورونا وبا کی شروع ہوتے ہی دبئی میں بنگلوں اور ٹاؤن میں گھروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کی طلب میں بھی خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذیل میں سستے اور آرام دہ اسٹوڈیو اپارٹؐمنٹ تلاش کرنے کے لیے تفصیلات دی گئی ہیں۔

سستے علاقے:

  • اگر آپ دبئی میں سستا اسٹوڈیو اپارٹمنٹ ڈھونڈ رہے ہیں تو ڈیرا اور انٹرنیشنل سٹی سب سے بہتر جگہ ہے۔
  • انٹرنیشنل سٹٰی میں سالانہ کرائے 15 ہزار درہم سے شروع ہوتے ہیں 25 ہزار درہم تک جاتے ہیں۔ جبکہ ڈیرا میں سالانہ کرائے 15 ہزار درہم سے شروع ہوتے ہیں اور 38 ہزار درہم تک جاتے ہیں۔
  • مزید برآں، دبئی سپورٹس سٹی بھی ایسا علاقہ ہے جہاں رہائش نسبتا سستی ہے۔ دبئی سپورٹس سٹٰی میں سالانہ کرائے 18 ہزار درہم سے شروع ہوتے ہیں 27 ہزار 500 درہم تک جاتے ہیں۔
  • جبکہ ڈیسکوری گارڈنز اور جمیرہ ویلیج میں کرائے 20 ہزار درہم سالانہ سے شروع ہو کر 37 ہزار 500 تک جاتے ہیں۔

درمیانے درجے کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کے کرائے درج ذیل ہیں:

  • جمیرہ لیک ٹاؤرز میں ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا سالانہ کرایہ 25 ہزار درہم سے 42500 درہم کے درمیان ہوتا ہے۔
  • دبئی مرینا میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا سالانہ کرایہ 27500 درہم سے شروع ہوتا ہے 55 ہزار درہم تک جاتا ہے۔
  • بزنس بے میں اپارٹمنٹس کے سالانہ کرائے 30 ہزار سے 47500 درہم کے درمیان ہیں۔
  • جمیرہ بیچ ریذیڈنس میں درمیانے درجے کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کے کرائے سب سے زیادہ ہیں۔ جہاں ایک اپارٹمنٹ کا سالانہ کرایہ 45 ہزار درہم سے شروع ہو کر 55 ہزار درہم تک جاتا ہے۔

لگژری اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کے کرائے درج ذیل ہیں:

  • لگژری اپارٹمنٹس کے لیے ڈاؤن ٹاؤن سب سے سستا علاقہ ہے جہاں کرائے 30 ہزار سالانہ سے 65 ہزار سالانہ کے درمیان ہیں۔
  • شیخ زید روڈ پر اپارٹمںٹس کے کرائے 45 ہزار درہم سے 55 ہزار درہم کے درمیان ہیں۔
  • اور ڈی آئی ایف سی اور پام جمیرہ میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا کرایہ 45 ہزار درہم سالانہ سے شروع ہوکر 65 ہزار درہم سالانہ تک جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button