متحدہ عرب امارات

امارت ایئر لائن کا پاکستان کے لئے شیڈول پروازیں دوبارہ شوروع کرنے کا اعلان

پاکستان سے آنے والے مسافروں کو تب ہی لایا جاۓ گا اگر  وہ متحدہ عرب امارت کی حکومت کے داخلے کے فیصلوں کی تعمیل کریں.

ترجمان کے مطابق ، امارات ایئر لائن پیر 8 جون سے دبئی کیلئے پاکستان سے شیڈول مسافر پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی کیریئر، امارت ایئر لائن پاکستان کے تین شہروں ، اسلام آباد، کراچی ، اور لاہور کیلئے پروازیں چلائے گی، تاہم دبئی سے پاکستان جاتے وقت صرف کارگو لے کر جاۓ گی، لکن پاکستان سے واپس آتے ہوئے اپنے ہمرا پھنسے ہوئے رہائشیوں اور شہریوں کو لے کر آئے گی.

ترجمان نے مزید بتایا کہ ” 8 جون سے امارت ایئر لائن پاکستان سے دبئی کے لئے 14 ہفتہ وار پروازیں شوروع کرے گی، جس میں روزانہ کراچی سے ایک، ہفتے میں 5 پروازیں لاہور سے اور ہفتے میں 2 پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی. انکا مزید کہنا تھا کے دبئی سے پاکستان جاتے ہوئے فلائٹ میں صرف کارگو ہوگا اور واپسی میں مسافروں کو لے کر آئے گی. ”

مزید وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ، کراچی سے دبئی روزانہ ایک فلائٹ آئے گی، ہفتے میں دو پروازیں جمرات اور ہفتہ کے روز اسلام آباد سے آئے گی، جبکہ پیر، منگل، جمرات ، جمعہ ور اتوار کو لاہور سے دبئی کیلئے اڑان بھریں گی.

امارت ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ دبئی جانے والے مسافروں کو صحت کے حوالے سے ایک فارم پْر کرنا ہوگا، اور اس فارم کو پرنٹ کر کہ روانگی کے وقت ھمارے زمینی عملے کے حوالے کرنا ضروری ہے.

اس کے علاوہ ، مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اپنی پروازیں بک کروانے سے قبل شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی سے منظوری حاصل کریں۔

دبئی آمد کے وقت داخلہ پر سخت پابندیا برقرار ہیں، جس میں دبئی آمد کے بعد دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا ، 14 دن کے لئے قرنطین اور قرنطین کے بعد فالوواپ ٹیسٹ کروانا.

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button