خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بچوں، پالتو جانوروں، کاروں کا بچاو: دیکھیں کہ سیلاب کے بعد 7 دنوں میں فجیرہ اپنے پیروں پر کیسے واپس کھڑی ہوئی

خلیج اردو: اماراتی شہر فجیرہ میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں نے تباہی مچا دی تھِی، موسلا دھار بارش نے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ اس امارات کو بھی سیلاب میں بہا دیا۔

سیلاب کے وقت سینکڑوں رہائشی پھنسے ہوئے تھے اور انہیں گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ پانچ پاکستانیوں سمیت سات ایشیائی تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔

رہائشیوں نے نوٹ کیا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں اور رضاکار اس موقع پر جوش و خروش کے ساتھ پہنچے، پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت پناہ گاہوں کی طرف لے گئے اور گمشدہ یا تباہ شدہ املاک کی بازیابی میں مدد کی۔

شدید بارشوں کے بعد صفائی کا کام بھی موثر انداز میں کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے منگل کو ایک ویڈیو میں کہا کہ ملک میں 98 فیصد تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کرکے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے-

بدھ کے روز وزارت کی طرف سے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، جس میں صفائی کی کارروائیوں/کلین اپ آپریشنز کو دکھایا گیا تھا جسمیں فجیرہ کو دوبارہ بحال دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی گاڑیاں سیلاب زدہ سڑکوں پر پانی کی ندیوں میں گشت کرتی ہیں۔ ہنگامی خدمات، پولیس، فوجی اہلکار اور رضاکار بچوں، پالتو جانوروں اور املاک کو بچانے میں مدد کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں وہ گھٹنوں تک پانی میں گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں روشن اور صاف ستھرا شہر کلین اپ آپریشنز کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومتی اداروں اور رضاکاروں کی کوششوں کی بدولت، فجیرہ واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے!

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button