متحدہ عرب امارات

پاکستان میں ایک شہری کو انوکھا جرمانہ ، پولیس نے شہری کو تلاش کرکے جرمانہ عائد کر لیا

خلیج اردو
18 نومبر 2020
لاہور: پاکستان میں پولیس نے ایک شہری کو اس وجہ سے جرمانہ عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل پر 9 بچوں کو سوار کیا تھا۔

لاہور کے ٹریفک پولیس نے ابرار کو 300 روپے جرمانہ کیا کیونکہ انہوں نے ایک ہی موٹرسائیکل پر 9 بچوں کو سوار کرکے سفر کیا تھا جس سے ان کی اور دیگر افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈالی تھی۔

واقع لاہور کے انارکلی بازار میں پیش آیا جہاں ایک ٹریفک وارڈن مدثر حسین نے ابرابر نامی شہری کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر روکا۔ ابرار کو بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر جرمانہ کیا گیا۔

جنوبی ایشاء میں زیادہ آبادی کی وجہ سے موٹرسائیکل کی سواری بہت عام ہے جس سے عام طور پر متوسط طبقے اور غریب افراد مستفید ہوتے ہیں۔

ڈبل سواری عام طور پر ملک کے مختلف شہروں میں مختلف وجوہات کی بنا پر بین ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button