متحدہ عرب امارات

دبئی میں ماہ رمضان کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بتا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام کی جانب سے دبئی میں ماہ رمضان کے دوران پیش آنے والے بیشتر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بتائی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیشتر حادثات سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے پیش آئے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے کار سواروں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ سامنے والی گاڑی کے ساتھ اپنی گاڑی جوڑ کا ڈرائیو نہ کریں بلکہ سامنے والی گاڑٰی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ وہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں۔

اس کے علاوہ ڈرائیوروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں:

  • تھکے ہوئے ہونے یا نیند میں ڈرائیونگ مت کریں
  • گاڑی کا اے سی چالو رکھیں، کیونکہ گرمیوں میں گرمی کی وجہ سے تھکاوٹ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
  • دوران ڈرائیونگ الرٹ ہو کر اور کمر اور سر کو سیدھا رکھ کر گاڑی چلیں
  • حادثات سے بچنے کے لیے دفتر سے گھر جاتے ہوئے زیادہ ہوشیاری سے ڈرائیونگ کریں۔
  • پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد ڈرئیونگ سے گریز کریں۔
  • روزے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے صبر سے کام لیں، اور سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
  • توقع رکھیں کے سڑک پر آپ کو رش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا منزل پر پہنچنے کے لیے وقت سے پہلے نکلیں۔
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سواروں سے الجھنے یا جھگڑا کرنے کی بجائے اپنی لین میں رہیں۔
  • اور یاد رکھیں گاڑی کے شیشے اور اے سی بند کر کے گاڑی کے اندر سونے کی صورت میں دم گھٹنے سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں موت ہو سکتی ہے۔
  • اور اگر آپ روزے کی حالت میں غصے میں آجاتے ہیں تو بہتر ہوگا اپنی زاتی گاڑی کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button