متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں سرکاری تعطیلات کے دوران کام کرنے پر اپنے حقوق جانئے اس رپورٹ میں.

(خلیج اردو آن لائن) متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’عام تعطیلات کے دوران نجی اداروں کے ملازمین سے ڈیوٹی لینے پر ملازم کو ڈیوٹی کے ایام کے برابر چھٹی دینا ہوگی اور اسے ان دنوں کی تنخواہ کا کم از کم 50 فیصد تنخوا بھی ادا کرنی ہوگی۔’

وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ’نجی اداروں کی انتظامیہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات کے دوران کام کی ضرورت کے تحت کسی بھی ملازم کو ڈیوٹی پر بلا سکتے ہیں بشرطیکہ اسے ڈیوٹی کے ایام کے برابر چھٹی دی جائے اور معمول کی ڈیوٹی پر اسے تنخواہ دی جائے اور کم از کم 50 فیصد تنخواہ زیادہ دی جائے۔’

بیان میں کہا گیا کہ ’ امارات میں ایک سال کے دوران نجی اداروں کے ملازمین کو مکمل تنخواہ کے ساتھ 14 دن کی سرکاری چھٹی ملتی ہے۔’
نئے ہجری سال، نئے عیسوی سال،عید میلاد النبی، الاسرا و معراج پر ایک، ایک دن، نیشنل ڈے پر دو دن، عید الفطر پر دو دن، عید الاضحیٰ پر تین دن اور وقوف عرفہ پر ایک دن کی چھٹی تنخواہ سمیت دی جاتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ’اگر مذکورہ سرکاری تقریبات میں سے کوئی ایک دن ایسا پڑ جائے جس میں ہفت روزہ چھٹی ( جمعے) آرہی ہوتو اس پر معاوضہ دینے کا قانون میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ کابینہ یا متعلقہ وزیر خصوصی فیصلہ جاری کرکے جمعے کے بدلے کسی اور دن کی چھٹی دے سکتا ہے‘۔
امارات کے وفاقی قانون کے بموجب تمام ملازمین کو جمعے کو چھٹی دی جاتی ہے- اس سے یومیہ محنتانے پر کام کرنے والے ورکرز مستثنی ہیں- اگر جمعے کو کام ضروری ہو تو ایسی صورت میں ملازم کو اس کی جگہ کسی اور دن چھٹی دینا ہوگی یا اسے اس دن کا الگ سے محنتانہ دینا ہوگا- محنتانے کے ساتھ 50 فیصد تنخواہ الگ سے دی جائے گی-

Source : Eimarat Al Youm

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button