متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : زیادہ اموات کی وجہ کرونا وائرس کی نئی قسم ہے، حکام

خلیج اردو
28 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں شرح اموات میں اضافے کو کرونا وائرس کی نئی قسم سے جوڑ دیا گیا ہے۔ حکام نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسینی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وجہ اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجوہات احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بے احتیاطی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ بدقسمتی سے بہت سے اموات ان افراد کی ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لی ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق 92 فیصد وہ افراد کرونا سے ہلاک ہورہے ہیں جنہوں نے احتیطاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔

اس وقت متاثرہ افراد میں ویکسین نہ لگوانے والے مریضوں کی تعداد 84 فیصد ہے۔ وائرس میں مبتلا افراد میں سے صرف 16 فیصد افراد وہ ہیں جنہیں ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک کی کل آبادی کے 71 فیصد کو ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔

اتوار کو متحدہ عرب امارات نے 2122 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں اور 4 اموات کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ہفتے کو 10 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے تھے جو تشویشناک تھے۔

ایسے میں جب ویکسین نے وائرس کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ڈاکٹر حوسینی نے کہا ہے کہ صرف ویکسین سے وائرس کا تدارک نہیں کیا جا سکتا ، احتیطاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔

ویکسین نے کامیابی سے اسپتال میں مریضوں کے داخلے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں مریضوں کو داخلے ہونے سے متعلق شرح میں کمی کی ہے۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button