متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: روبوٹ سرجن نے خاتون کے رحم سے 5 کلوگرام وزنی ٹیومر نکال دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک 44 سالہ خاتون کی بیضہ دانی سے 5 کلو گرام وزنی ٹیومر نکالنے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔

یہ پیچدہ سرجری شارجہ میں القاسمی ہسپتال فار چلڈرن اینڈ ویمن میں کیا گیا۔ اس آپریشن کے لیے ڈا ونچی روبوٹک سرجیکل سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ اس سسٹم کی مدد سے جدید آلات اور آپریشن کی جگہ تھری ڈی ہائی ڈیفینیشن ویڈیو کا استعمال کیا گیا۔

اس عمل کا آغاز تشکیل نو سرجری اور روبوٹک گائناکالوجی کے ماہر اور امریکن بورڈ آف فیملی پیلوک میڈیسن کی ممبر ڈاکٹر لابیب ریاچی نے القاسمی ہسپتال کے ماہر امراض نسواں کی مدد سے کیا۔

اس آپریشن کو کرنے والی ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران بہت کم تکلیف ہوتی ہے۔ اس کو کرنے کے لیے پپیٹ میں صرف 2 سنٹی میٹر کا سوراخ کرنا پڑا تھا۔ اور اس آپریشن کے 24 گھنٹے بعد مریضہ کو گھر بھیج دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے ابتک 135 کامیاب آپریشن کر چکی ہے۔

القاسمی ہسپتال فار چلڈرن اینڈ ویمن کی ڈائریکٹر ڈاکٹرصفیہ الخاجہ نےبتایا کہ دیگر تمام طریقوں سے کروائی گئی سرجریوں کے مقابلے میں روبوٹک سرجری میں مریض کو کسی پچیدگی کا بہت کم سامناہ کرنا پڑتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button