خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

آر ٹی اے نے دبئی-حتا روڈ کے سیکٹر میں حد رفتار کم کرکے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کردی

خلیج اردو: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے دبئی، عجمان اور الحصن راؤنڈ اباؤٹ کے درمیانی سیکٹر میں تقریباً 6 کلومیٹر پر محیط دبئی-حتا روڈ پر حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دیا ہے،فیصلے پرعملدرآمد 12 جنوری 2023 سے ہوگیا۔

100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی موجودہ حد رفتار کے اشاروں کو 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے اشارے سے تبدیل کر دیا گیا ہے، اور ٹریفک کے حفاظتی معیارات کے مطابق ڈرائیورز کو خبردار کرنے کے لیے رفتار کم کرنے والے زون کے آغاز پر سرخ لکیریں نشان زد کی جائیں گی۔

رفتار میں کمی آرٹی اے اور دبئی پولیس ہیڈ کوارٹرزکے درمیان کوآرڈینیشن کے تحت اس تحقیق کی بنیاد پر کی گئی ہےجس میں حتا ماسٹر ڈیولپمنٹ پلان کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ اس تحقیق میں دبئی-حتا روڈ کے لیے بہتری کے مواقع اور سڑک پر مستقبل میں ٹریفک کے حجم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رفتار کی حد کا زون تقریباً 6 کلومیٹر پر محیط ہے، اور زون کے آغاز میں سرخ لکیریں نشان زد کی گئی تھیں۔

آر ٹی اے دبئی کی اہم شاہراہوں پر رفتارکی حد کا مسلسل جائزہ لیتی ہے جس میں اعلیٰ بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ دبئی کے اسپیڈ مینجمنٹ مینوئل کو مدنظر رکھا جاتاہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button