متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس: حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کے بعد پاکستان کا پہلا بزنس کلاس سفر مہنگا ہو گیا

خلیج اردو
دبئی: حکومت کی جانب سے لگژری سروسز پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد پاکستان میں فرسٹ اور بزنس کلاس کا سفر مہنگا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شرح دس ہزار روپے سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایئر لائن ذرائع نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک اہلکار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ٹکٹوں کے اجراء سے قطع نظر، نئی ڈیوٹی کا اطلاق نئے مالی سال کے آغاز یعنی یکم جولائی سے ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافے سے قومی کیریئر کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان کے طیاروں میں بزنس کلاس کی سہولیات ہی موجود نہیں ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے ٹریول ایجنسیوں کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ مسافر جو یکم جولائی یا اس کے بعد جاری کردہ اپنے ٹکٹوں کے لیے پہلے ہی ادائیگی کر چکے ہیں، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس قابل رقم ادا کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button