متحدہ عرب امارات

دبئی آر ٹی اے نے شارجہ اور دبئی کے درمیان دو بس روٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ملک کر دونوں شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے لیے دو بس روٹوں کو 27 دسمبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

بحال کیا جانے والے روٹس میں سے پہلا روٹ ای 306 ہے۔ اس روٹ پر بسیں دبئی سے الغبائبہ بس ڈپو سے سفر شروع کیا کریں گی اور براستہ الممزار الجبیل بس اسٹیشن شارجہ جائیں گیں۔

اس روٹ پر6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گیں۔

دوسرا روٹ ای 307 ہے۔ اس روٹ پر بھی 6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گیں جو دبئی میں ڈیرا سٹی سنٹر بس اسٹیشن سے چلیں گیں اور براستہ ال اتحاد روڈ شارجہ میں البجیل بس اسٹیشن پہنچیں گیں۔

بسیں ہر 20 منٹ کے بعد چلائی جائیں گیں۔ اور تقریبا 1500 مسافر روزانہ ان بسوں پر سفر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ 27 دسمبر کو آر ٹی اے دو روٹس کو تبدیل بھی کریں گی۔ جس میں ای 307اے اور ای 400 شامل ہیں، یہ دونوں روٹ پر بسیں اب ال اتحاد کی بجائے براستہ الممزار جائیں گیں۔

اس کے ساتھ آر ٹی اے کی جانب سے ان بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button