متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کن مزدوروں کیلئے کوئی گریجویٹی نہیں ہے؟ کیسے اس اہم فنڈ کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں بہت سی کمپنیاں گریجویٹی کی رقم بچانے کیلئے اپنے ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا خط ارسال کرتے ہیں۔ آجر کی جانب سے اس ناروا سلوک کے علاوہ کیا کوئی ایسی صورت حال ہے جہاں ایک ملازم اپنی گریجویٹی کی رقم ضائع کرسکتا ہے۔

عام طور پر ملازم کی ملازمت کے خاتمے کے وقت کافی زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔ یہ غیر قانونی ہے کہ گریجویٹی یا دیگر ملازمت کے خاتمے کے فوائد کو ہڑپ کرنے کیلئے اسے ملازمت سے برطرفی کا خط بھیجا جائے۔ اگر ایک آجر ایسا کرتا ہے تو ملازم کے پاس مندرجہ زیل صورتیں ہوتیں ہیں کہ وہ کمپنی کے خلاف جائے۔

گریجویٹی فنڈ ، نوٹس پیریڈ کے دورنیے میں کم از کم ایک مہینے کی تنخواہ ، غیر منصفانہ طریقے سے ملازمت سے برطرفی کے بدلے رقم کی ادائیگی۔

کیا ایک ملازم گریجویٹی کیلئے دائر دعویٰ کھو سکتا ہے؟
جی بالکل ایک ملازم اپنی گریجویٹی کھو سکتا ہے اگر وہ ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے ملازمت سے متعلق قوانین کے آرٹیکل ایک سو بیس کے مطابق ہے۔ دیگر وجوہات جہاں ایک ملازم اپنی گریجویٹی کھو سکتا ہے وہ درج ذیل ہیں۔

اگر ملازم محدود معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
اگر ملازم ایک سال سے پہلے استعفیٰ دیتا ہے۔
اگر کمپنی کے ملازم کی طرف اتنی رقم بنتی ہے جو گریجویٹی سے زیادہ ہوں۔
اگر ملازم متحدہ عرب امارات کے ملازمت سے متعلق قوانین کے اارٹیکل ایک سو بیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی نوتس کے ملازمت چھوڑ دیتا ہے۔

ملازمت کے معاہدے کا خاتمہ اور آرٹیکل 120

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے قانون کے آرٹیکل ایک سو بیس کے مطابق آجر کو حق ہے کہ وہ ملازمت سے متعلق معاہدے کو بغیر کسی نوٹس کے ختم کرے اگر ملازم مندرجہ زیل وجوہات کا مرتکب ہو۔

اگر وہ بنا کسی اطلاع دیئے تین ہفتوں کیلئے غیر حاضر ہو یا مسلسل سات دنوں کیلئے بغیر اطلاع کے غیر حاجر ہو۔
اگر ملازم کام کی جگہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا راز افشا کر دیتا ہے۔
اگر وہ کام کی جگہ نشہ آور اشیاء استعمال کرتا ہے یا نشے کی حالت میں ہوتا ہے۔
وہ کسی ملازم یا منیجر یا کسی ساتھی کو کام کے دوران زخمی کرتا ہے یا تشدد کرتا ہے۔

اگر ملازم غلط معلومات سے جھوٹی شناخت کے ساتھ کام کرتا ہے ۔
اگر وہ کسی ایسے کام کا مرتکب ہو جاتا ہے جس کیلئے کمپنی کو نقصان پہنچے اور وہ اس کی اطلاع اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ دے۔
اگر ملازم ادارے کے حفاظت سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرے اور کام کی جگہ پر اپنے لیے یا دیگر ملازمین کیلئے خطرہ پیدا کرے،
اگر ملازم اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے اور اس کی کوئی مناسب وجہ بنا کسی تحریری وجوہات کے بتانے میں کامیاب ہو جائے۔

Source : UAELabour.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button