متحدہ عرب امارات

مارچ میں دبئی کوکا کولہ آرینہ : رسل پیٹر پرفارم کریں گے

خلیج اردو
دبئی : دبئی اٹھ مارچ کو کوکا کولہ آرینہ کا اہتمام کررہا ہے۔ دنیا کے معروف کامیڈین رسل پیٹر سنٹر اسٹیج پر پرفارم کریں گے۔

کنیڈین کامیڈین رسل پیٹر وہ پہلا کامیڈین تھا جس نے دوہزار انیس کو جون میں ہونے والے آرینہ میں پرفارم کیا۔

وہ اپنی پرفارمنس کے دوران ثقافت ، عمر میں اضافہ اور حالات حاضرہ پر بات کریں گے۔

اس کے اقدام “ آپ کا ایج ورلڈ ٹوور “ امریکہ اور برطانیہ میں کافی مقبولیت اور مثبت ردعمل حاصل کر چکا ہے۔

پیٹر کو حال ہی میں دنیا کے معروف پچاس کامیڈین میں شمار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی شروع کی جب وہ محض انیس سال کا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیڈیم اور آرینہ میں پرفارم کیا جس میں میڈسن سکوئف گارڈن ، سڈنی اوپرا ہاؤس اور لنڈن 02آرینہ شامل ہیں۔

کوکا کولہ کے جنرل منیجر مارک جان کر کا کہنا ہے کہ رسل کو دوبارہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹکٹ 195 درہم میں
www.coca-cola-arena.com
پر دستیاب ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button