عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

روس اور یوکرین کے مابین تنازعہ:راس الخیمہ نے یوکرین کے پھنسے شہریوں کو ہوٹلوں میں مفت رہائش کی یشکش کر دی

خلیج اردو

ابوظہبی:روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔روس نے گزشتہ روز یوکرین کے مختلف شہروں پر حملہ کیا۔روسی فوج نے کل تل یوکرین کے دارلحکومت کیف پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب سے یوکرین کے صدر نے آج اپنی تقریر میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آیا تو کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈریں گے نہیں بلکہ اپنے ملک کا دفاع کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

راس الخیمہ نے امارات میں پھنسے یوکرینی سیاحوں کیلئے ہوٹلوں میں مفت رہائش کی پیشکش کی ہے۔راس الخیمہ کے محکمہ سیاحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راس الخیمہ میں موجود تمام یوکرینی شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ رہائش کیلئے تمام سہولیات فرایم کی جارہی ہیں۔تاہم ہوٹلوں میں رہائش کی پیشکس محدود مدت کیلئے دی جارہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ راس الخیمہ کا محکمہ سیاحت امارات میں موجود سیاحوں کی مدد اور معاونت کیلئے پرعزم ہے۔راس الخیمہ کے متعدد ہوٹلوں نے حکومت کی جانب سے 28 فروری تک یوکرینی سیاحوں کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

روس کی جانب سے حملے کے بعد گزشتہ روز یوکراین نے اپنی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کیاہے۔روسی حملے کے پہلے روز مختلف شہروں پر بنباری اور میزائل حملوں میں 137 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔متحدہ عرب امارات کی ہوائی کمپنیوں نے بھی یوکرین کیلئے اپنے ہوائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button