خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

روس یوکرین بحران کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار

خلیج اردو: روس کی جانب سے یوکرین پرحملہ کرنے کے بعد عالمی منڈیوں میں گراوٹ کا تناظر رہا اور جمعرات کی صبح متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹیں بھی کریش کر گئیں۔

دبئی فنانشل مارکیٹ کا جنرل انڈیکس 1.81 فیصد تک گر گیا جبکہ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج مارکیٹ کھلنے کے آدھے گھنٹے کے اندر تقریباً ایک فیصد تک گر گیا۔

دبئی کے بازار پر تمام اسٹاکس منفی علاقے میں ٹریڈ کر رہے تھے، جن کی قیادت املک (تقریباً چھ فیصد نیچے)، امان (3.8 فیصد)، عجمان بینک (3.5 فیصد)، ایمار (دو فیصد)، ڈی ایف ایم (تین فیصد)بشمول دیگرکمپنیاں کر رہے تھے۔

ابوظہبی میں، بھی رجحان دبئی کی طرح ہی تھا جہاں مارکیٹ کے آغاز کے وقت زیادہ تر حصص کا رجحان کم تھا۔ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں تمام بلیو چپس منفی طرف میں ٹریڈ کر رہے تھے کیونکہ انڈیکس تقریباً ایک فیصد کم ہوکر 9,021 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یوکرین پر روسی حملوں نے سرمایہ کاروں کی حالت کو خطرے میں ڈالا اور جمعرات کو کرنسی اور ایکویٹی مارکیٹس پوری دنیا میں گر گئیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین میں "فوجی آپریشن” کا اعلان کیا اور وہاں کے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی۔

سنگاپور اور ہندوستان میں اسٹاک مارکیٹوں میں تقریباً 3 فیصد کا نقصان ہوا کیونکہ یوکرین پر روسی حملوں نے سرمایہ کاروں کو مالی خطرے سے دوچار کردیا۔

ماسکو ایکسچینج نے جمعرات کی صبح کہا کہ اس نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کر دی ہے جبکہ روبل کی قیمت ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button