خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سیف بن زاید نے سیملیس مڈل ایسٹ2022 کا افتتاح کردیا

خلیج اردو: نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان نے ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس ونمائش ، سیملیس مڈل ایسٹ 2022 کاافتتاح کردیا،عرب لیگ اور ٹیراپن انٹرنیشنل کے زیراہتمام دبئی کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہونے والی سیملیس مڈل ایسٹ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجولینا بھی شریک تھے۔

یہ کانفرنس ڈیجیٹل اکانومی پروجیکٹ کے عرب وژن کے تحت ہورہی ہےجس کا اعلان دسمبر 2018 میں ابوظہبی میں کیا گیا تھا۔ اس ایونٹ کو صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور متعدد بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ماہرین کی حمایت اور سرپرستی بھی حاصل ہے جن میں ہارورڈ یونیورسٹی ، اقوام متحدہ اور عالمی بینک شامل ہیں۔

شیخ سیف نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اور عرب ڈیجیٹل اکانومی انڈیکس 2022 کے اجراء کا مشاہدہ کیا، جو عرب خطے میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی جانچ کرنے کا پہلا عرب انڈیکس ہے۔یہ انڈیکس اس سے قبل 2018 اور 2020 میں جاری کردہ انڈیکس کے دو پرانے ورژن کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں پورے عرب خطے سے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے رہنماؤں اور بین الاقوامی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے جنہوں نے کانفرنس کے سیشنز میں حصہ لیا اور کانفرنس کے اہم موضوعات بشمول ڈیجیٹل حکومت، ڈیجیٹل سیکورٹی، ای پیمنٹس، ای کامرس پلیٹ فارمز، ریٹیل سیکٹر ٹیکنالوجیز، فنٹیک، بینکنگ، ڈیجیٹل شناختاور لاجسٹکس جیسے بین الاقوامی تجربات پر روشنی ڈالی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کے علاوہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی وزرا اور حکام نے شرکت کی۔ مڈغاسکر کے صدر کے ہمراہ شیخ سیف نے سیملیس مڈل ایسٹ 2022 کے ساتھ ہو نے والی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہیں تقریب میں پیش کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکاکی جانب سے ایونٹ میں شریک 350 کمپنیوں اور 100 اسٹارٹ اپس کی جانب سے شاندار نمائش کو سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button