متحدہ عرب امارات

دبئی: غیر قانونی طور پر بحری جہاز میں ایندھن بھرنے والے جہاز راںوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت نے 10 جہاز رانوں کو دبئی کے ساحل کے قریب سمندر میں بحری جہاز میں غیر قانونی طور پر تیل بھرنے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

اس سال جولائی میں دو ایرانی کپتان اور 8 ملاح جن میں سے 7 ایرانی اور 1 بھارتی تھا،  غیر قانونی طور پر دبئی کے ساحل سے سمندر میں ڈیزل منتقل کر رہے تھے جو انہیں ایک جہاز میں بھرنا تھا۔

انکی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کی ایک ٹیم کو اس علاقے میں معائنہ کرنے حکم ملا۔

اماراتی اہلکار نے گواہی دی ہے کہ انہیں جہاز کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی دو کشیتاں اس علاقے میں پہنچ گئیں۔

ریکارڈ کے مطابق  ایک اماراتی سپاہی نے گواہی دی کہ انہیں دوپہر 1 بج کر 36 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ہماری دو کشتیاں اس علاقے میں پہنچیں، ” جہاں ہم نے دیکھا کہ ایک کشتی پائیپوں کے ذریعے ایک جہاز میں تیل بھر رہی ہے۔ ہمیں دیکھ کر اس کشتی نے پائپ نکال لیے اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہم نے انہیں روک لیا اور ان سے انکی شناخت طلب کی، لیکن انہوں نے ہمیں بتایا کہ انکے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں”۔

جس کے بعد پولیس اہلکار جہاز راںوں کے کاغذات دیکھنے کے لیے جہاز پر گئے تو کشتی نے دوبارہ سے فرار ہونے کی کوشش۔ اس کوشش کے دوران کشتی پولیس کی کشتی سے بھی ٹکرائی، اور پھر شمال کی جانب فرار ہوگئی۔

پولیس نے انہیں روکنے کے دو ہوائی فائر کیے جس کے بعد کشتی رک گئی اور جہازرانوں کو انکے کپتان کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جہاز پر سوا بھارتی ملاح نے اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے ایرانی کپتان کے حکم پر کشتی سے تیل خریدا تھا۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعا علیہان کو 6 ماہ قید، 1 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدری حکم دیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button