متحدہ عرب امارات

دبئی: سیلز مین کو اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

سونے کی اینٹوں پر تنازعہ کے بعد چار افراد کو ایک شہری کو اغوا اور تشدد کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق چار افراد نے مئی میں دبئی کے علاقے نائف سے متاثرہ شخص کو اغوا کیا۔ انہوں نے شارجہ کے ایک فلیٹ میں تین دن تک بند رکھنے سے پہلے ایک گھر میں اس پر تشدد کیا۔ انہوں نے اسے فلیٹ سے باہر جانے کی اجازت اس دھمکی کے ساتھ دی کہ اگر اس نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تو بھارت میں اس کے خاندان کو قتل کر دیا جائے گا۔

ایک مدعا علیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے متاثرہ شخص کو بھارت میں اپنے دوست کے حوالے کرنے کے لیے چار سونے کی اینٹیں دی تھیں لیکن متاثرہ شخص نے ایسا نہیں کیا۔

22 سالہ متاثرہ شخص جو سیلزمین کے طور پر کام کرتا ہے  نے گواہی دی کہ اس نے صرف اپنے دوست سے مدعا علیہان کو بھارت میں سونا پہنچانے کے لیے متعارف کرایا تھا۔ "میں نائف میں چہل قدمی رہا تھا جب مدعا علیہان پہنچے اور جھگڑے کے بعد مجھے گھسیٹ کر قریبی گاڑی میں لے گئے۔ انہوں نے مجھے ایک گھر میں بند کر  دیا اور مجھ پر تشدد کیا۔ اور اس شخص سے رابطہ قائم کرنے کا کہا جس نے سونا وصول کیا تھا”۔

جس کے بعد مدعاعلیہان متاثرہ شخص کو شارجہ میں ایک فلیٹ میں لے گئے اور اسے وہاں تین دن تک بند رکھا۔ جس کے بعد متاثرہ شخص کے برادر نسبتی نے پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 1 سال قید اور اس کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button