متحدہ عرب امارات

الظفرہ کے غیاثی صنعتی علاقہ میں جراثیم کشی پروگرام

الظفرہ کے غیاثی صنعتی علاقہ میں جراثیم کشی اور Covid-19 کی ٹیسٹس کا پروگرام آج سے شروع ہوگا۔ یہ پروگرام متعلقہ اداروں کی شراکت کے ساتھ، محکمہ صحت کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے۔

 

مہم کے اوقات کے دوران روزمرہ کی کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی. علاقے کی صفائی ستھرائی کے دوران داخلی اور خارجی راستے محدود کیے جائیں گے۔

ویزا قوانین کی خلاف ورز کرنے پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ کمیونٹی کا تحفظ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنااولین ترجیح ہے۔

علاقے میں رہنے والے لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ جراثیم کشی اور جانچ کے پروگرام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے سلسلے میں تعاون کریں اور ہدایات پر عمل کریں

Source : AD Media Office

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button