متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں اگر آپ نے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کی تو سخت پابندی آپ کا انتظار کررہی ہے

خلیج اردو
ریاض : سعودی عرب چھوڑنے اور مقررہ مدت میں واپس نہ آنے والے تارکین وطن پر تین سال کے لیے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو ری انٹری ویزا کے حامل ہیں، ان کو ویزے پر بتائے گئے وقت کے اندر ملک واپس آنا ہوگا۔اگر کوئی ایسا کرنے میں ناکام ہو جائے تو لازمی ہے کہ متعلقہ آجر کی طرف سے نیا ویزا جاری کرنا ہوگا۔

حکام نے سعودی عرب چھوڑنے والے اور مقررہ مدت میں واپس نہ آنے والے تارکین وطن پر تین سال کے لیے سعودیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے دو ماہ بعد کسی بھی تارکین وطن کے لیے کامنٹ ہونگی کہ ملک سے جاکر واپس نہیں آیا۔

جوازات نے یہ بھی کہا ہے کہ جو تارکین وطن جاکر واپس نہیں آئے، ان کی رجسٹریشن کے لیے محکمے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جوازات نے زور دیا ہے کہ اس میں کسی غیر ملکی کے زیر کفالت افراد شامل نہیں ہیں اور یہ صرف اسپانسرز پر لاگو ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button