متحدہ عرب امارات

سعودی صنعتکار شہزادہ الولید نے مسک کا ٹویٹر کی خریداری کیلئے دی جانے والی پیشکش ٹھکرا دی

خلیج اردو
ریاض : سعودی صنعتکار شہزادہ الولید بن طلال نے جمعرات کو کہا ہے کہ کہ وہ کھرپ پتہ ایلون مسک کی جانب سے ٹؐویٹر کی خریداری سے متعلق پیشکش کو ٹھکرا رہے ہیں۔

شہزادہ الولید نے اپنے ٹویٹ میں ایلون مسک کی تجویز کردہ پیشکش کے بارے میں کہا کہ یہ ٹویٹر کی قیمت کے قریب تر بھی نہیں ۔ انہون نے کہا کہ 54.20 فی شیئر قیمت ٹویٹر کی کامیابی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بیلین امریکی ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانے اور اسے آزادی اظہار رائے کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button