متحدہ عرب امارات

سعودی ولی عہد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگادی گئی۔ ریاستی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خود کو ہمیشہ صف اول کا سپاہی منوایا ہے۔

سعودی وزیر صحت توفیق الرابیعہ نے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے ایم بی ایس کے عزم کی تعریف کی ہے۔

ڈاکٹر الرابعہ کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے العربیہ نیوز چینل نے بتایا ہے کہ 2030 کے وژن کے مطابق پرہیز علاج سے بہتر ہے کی پالیسی پر گامزن ہیں جپہاں کورونا وائرس کی ویکسین کے ذریعے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

اس مہینے سعودی عرب کو بائیوٹیک اور پیفزر ویکسین کارگو کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 361903 کیسز ہیں جس میں 352815 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 6168 افراد کورونا سے فوت ہو چکے ہیں۔

Source : NDTV

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button