متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

سعودی ولی عہد، امیر قطر اور یو اے ای کے قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان بحیرہ احمر میں ملاقات

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان کے درمیان بحیرہ احمر میں برادرانہ ملاقات۔

تاہم، یہ واضح نہیں کہ شاہی خاندان کے تینوں افراد کے درمیان ملاقات کہاں ہوئی لیکن ان کے ظاہری حلیے سے لگتا ہے کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔  ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العسکر نے تصویر شائع کی۔

العساکر نے ٹویٹ میں لکھا: "بحیرہ احمر میں ایک دوستانہ اور برادرانہ ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان کو اکٹھا کرتی ہے”۔

اگست میں شیخ تمیم نے شیخ تہنون کی سربراہی میں آنے والے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات پر اور ان دو طرفہ تعلقات میں مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی تھی۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button