متحدہ عرب امارات

سعودی حکام عازمین حج کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں

خلیج اردو
24 جون 2021
جدہ : سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ حج 2021 کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ اس حوالے سے تنظیمی ، خدمات اور صحت کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔

دونوں مقدس مساجد میں عازمین کیلئے تیاریاں کر لیں گئیں ہیں اور جولائی کے وسط میں حج ہوگا جس کیلئے باقی کی تیاریاں کیں گئیں ہیں۔

جنرل پریزیڈنسی برائے امور مقدس مساجد نے کہا ہے کہ تمام حوالوں سے محکموں کی جانب سے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے وزارت صحت ، وزارت حج اور عمرہ نے اس سال صرف 60 ہزار حجاج کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ سہولت صرف سعودی عرب کے شہریوں کو دی گئی ہے۔

عوام کی صحت کو کو یقینی بنانے کیلئے اور صحت کے حکام کی بہتری کیلئے اور دونوں مساجد میں عبادت گزاروں کی حفاظت کیلئے خدمات جاری ہیں۔

مملکت کے ویکسینیشن اقدامات کے مطابق حج کی خواہش رکھنے والے افراد کو کسی دائمی بیماریوں سے پاک ہونا چاہئے اور وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے والوں کیلئے 18 سے 65 سال کی عمر میں ہونا چاہئے۔

عازمین حج کو مکمل طور پر قطرے پلانا ضروری ہے یا جن لوگوں نے کم سے کم 14 دن پہلے کرونا وائرس کی ویکسین کی ایک خوراک لی ہو یا وہ افراد جو کورونا وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد ویکسینلے چکے ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button