متحدہ عرب امارات

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت ملکر بحرین کی مدد کیلئے پرعزم ہیں

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
دبئی : سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت نے بحرین کی مدد کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے بجٹ کو متوازن بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان ممالک نے اپنے پڑوسی کی مقروض معیشت کو دوام بخشنے کیلئے کوششیں شروع کیں ہیں۔

دوہزار اٹھارہ میں تینوں ممالک نے ملکر بحرین کی مدد کیلئے دس بیلین پیکج کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنے کریڈٹ کے مسائل سے بچ سکیں۔

پچھلے مہینے بحرین نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس بحران کی وجہ سے انہوں نے اپنے بجٹ کے متوازن رہنے کے سال کو 2024 تک مئوخر کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ ایلیو ایڈیٹ ٹیکسوں کی مدد سے معیشت کو سنبھالا دیں گے۔

مالیاتی توازن پروگرام اصلاحات کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد بجٹ کو متوازن کرنا ہے جو 10 بیلین ڈالر امداد کے وعدے سے منسلک تھا۔

منگل کے روز بحرین کے وزیر خزانہ سے سعودی عرب ، یو اے ای اور کویت کے وزرائے خزانہ نے ملاقات کی ہے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ بحرین اپنے پروگرام میں ترقی کررہا ہے۔

ایک مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے وزراء بحرین کی جانب سے مالیاتی توازن پروگرام کیلئے لائحہ عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ کرونا وائرس بہران کے باوجود حکومت نے خاطرخواہ ترقی کی ہے۔

وزراء نے مالیاتی استحکام کو بڑھانے اور پائیدار معاشی نمو کو مضبوط بنانے کیلئے مزید اصلاحات کیلئے بحرین سلطنت کی کوششوں کی حمایت کیہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطابق بحرین کا عوامی قرض گزشتہ سال جی ڈی پی)کے 133 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو 2019 میں 102 فیصد تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button