متحدہ عرب امارات

حج میں دھوکہ دہی کی کوشش ، سعودی عرب نے جعلی حج اشتہار سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

خلیج اردو
20 جون 2021
ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے نے شہریوں اور رہائشیوں کو جعلی حج کمپنیوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جو کمپنیاں حکام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین نہ کیا جائے۔

سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے نائب وزیر عبد الفتاح بن سلیمان مشہت نے کہا ہے کہ وزارت کی مانیٹرنگ اور فالو اپ کمیٹیوں نے کچھ غیر مجاز حج اشتہارات کا مشاہدہ کیا ہے جو معاشرتی رابطوں کی سائٹوں کے ذریعہ حج کی خدمات مفت یا علامتی فیس لینے کے اشتہار شائع کرتی ہیں۔

وزارت کے مطابق حج کیلئے تمام منظور شدہ کمپنیوں کو پورٹل پر درج کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کو شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے بنایا گیا تھا تاکہ وہ اس کی مدد سے درخواست دے سکے۔

وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان مشاہط نے کہا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

3 جون سے اب تک 500،000 سے زیادہ درخواست موصول ہوئے ہیں اور رہائشی بدھ 23 جون تک درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب ہونے والے افراد سے متعلق نتائج کا اعلان جمعہ 25 جون کو کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button