متحدہ عرب امارات

دنیا ایران کے خلاف فیصلہ کن موقف اپنائے: ایران خطے کیلئے خطرناک ہے، شاہ سلمان

خلیج اردو
12 نومبر 2020
ریاض : خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف فیصلہ کن موقف اپنائے۔

سعودی اعلی حکام سے اپنے سالانہ خطاب میں شاہ سلمان نے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطے میں امن کو تباہ کرنے کیلئے ہے۔ ایران کی دیگر ممالک کے معاملات میں داخل انداز سے خطے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیل رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر تبادہی پھیلانے والے ہتھیار کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ شاہ فرمان کا پہلا خطاب ہے اس کے بعد جب انہون نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا جس میں ایران پر سخت تنقید کی تھی۔

سنی آبادی پر مشتمل سعودی عرب اور شیعہ مسلم آبادی پر مشتمل ایران کے ایک دوسرے کے خلاف دہائیوں پر مشتمل ناخوشگوار تعلقات ہیں جس میں ایک دوسرے کے خلاف سخت موقف سننے میں آتا ہے۔

ان تعلقات میں خرابی میں اضافہ اس وقت بھی ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر سخت پابندیاں لگائیں۔

سعودی عرب کی نئی شوریٰ میں 150 سے زائد افراد ہیں جو چار سالوں تک موجود رہے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button