متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ہونے والا ایسا فراڈ جس کا شکار آپ بھی باآسانی ہو سکتے ہیں

خلیج ارادو
دبئی : دبئی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دو افراد کو جعلی ڈالر فروخت کرکے شہریوں سے فراڈ کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق دو ملزمان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ڈالر فروخت کرنے تھے۔ اشتہار میں وہ 30,000 ڈالر صرف 75,000 درہم میں فروخت کرنا چاہ رہے تھے۔

متائثرہ شخص اس پوسٹ سے دھوکہ کھا گیا اور اسے لگا کہ یہ کم قیمت میں ڈالرز ہیں۔ میں انسٹاگرام دیکھ رہا تھا اور مجھے جب یہ پوسٹ نظر آئی تو مجھے لگا کہ کم قیمت میں ڈالر فروخت ہورہے ہیں تو میں نے ان کے دیئے ہوئے نمبر پر رابطہ کیا۔

جب میں نے رابطہ کیا تو ان میں سے ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ ملک سے باہر رہتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ اس کا دوست یو اے ای میں موجود ہے اور وہ ڈالر فروخت کرتا ہے۔

اس شخص نے انہیں ایک موبائل نمبر بھیجا اور بتایا کہ یہ اس کے دوست کا نمبر ہے۔ متائثرہ شخص کے مطابق جب انہون نے دیئے ہوئے نمبر پر رابطہ کیا تو دونوں میں دیئرہ میں ملاقات کا فیصلہ ہوا۔

جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے 30,000 ڈالر 75,000 درہم میں لیے۔ جب اسے ڈالر ملے تو اسے دیکھنے کے دوران متعلقہ شخص فرار ہوگیا۔

دبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور جب تحقیقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ محض تین سو درہم میں یہ کام کرتا ہے۔ دبئی مین ابتدائی عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک سال جیل اور 275,000 درہم جرمانہ کیا ہے۔

دبئی کی اپلنٹ عدالت میں جب اپیل ہوئی تو وہاں سے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button