متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب جدید ترین اسکیننگ سسٹم جس سے وہ پارکنگ کی خلاف ورزیوں کی سیکنڈوں میں نشاندہی کریں گے

خلیج اردو
26 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میونسپلٹی نے دو ایسی گاڑیوں کو پولیس کے حوالے کیا ہے جس میں ایسے ڈیجیٹل ڈیٹکٹرز لگے ہیں جو ایک گھنٹے میں 3 ہزار تک کی گاڑیوں کو چیک کرنے کی صلاحتیت رکھتے ہیں اور اگر کہیں پر پارکنگ کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کی نشاندہی کریں گے۔

شارجہ بلدیہ میں ڈی جی تہبت آلترافی کا کہنا ہے کہ ان سکینگ والی گاڑیوں کو بلدیہ میں شامل کرنا شارجہ میں پارکنگ سسٹم کو جدید تر بنانا ہے۔ ان گاڑیون سے صرف 60 منٹ میں تین ہزار تک کی گاڑیوں کو سکیں کیا جا سکے گا۔

شارجہ بلدیہ میں محکمہ پارکنگ کے ڈائریکٹر علی احمد ابو غازن کا کہنا ہے کہ گاڑیاں دیگر ڈیوائسز کی مدد سے پارکنگ ایر میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر پائے گی۔ ان گاڑیوں سے معلوم ہوپائے گا کہ گاڑیوں نے پارکنگ فیس ادا کی ہے یا نہیں۔ جن گاڑیوں نے فیس ادا نہیں کی انہیں 10 منٹ تک کا وقت دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button