متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں 50 فیصد کمی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ہیلتھ سروس کمپنی (سیہا) نے ہفتے کے روز ایک بڑے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 85 درہم مقرر کر دی ہے۔

سیہا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا گیا کہ "ہم نے سیہا کے تمام ٹیسٹنگ سنٹروں پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں فوری طور پر کمی کر دی ہے”۔

خیال رہے کہ سیہا کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کیے جانے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے پہلے ستمبر میں سیہا نے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 370 درہم سے کم کر کے 250 درہم کر دی تھی۔ اور اسی مہینے میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے بھی کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کر کے 150 درہم کر دی تھی۔

مزید برآں، یاد رہے کہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم ہے۔ اور گزشتہ مہینے اعلان کیا گیا تھا کہ ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد اگر امارات میں 4 دن تک قیام کرتے ہیں تو انہں چوتھے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور مزید قیام کرنے پر آٹھویں دن پھر سے ایک اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button