متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شیخ نہیان بن مبارک کو چینی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بقائے باہمی و رواداری شیخ نہیان بن مبارک کو چینی کمپنی کی تیارکردہ کورونا ویکیسن کی خوراک لگادی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی سراکاری نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ شیخ نہیان بن مبارک کو چینی ویکسین لگائی گئی ہے۔ اور اس موقعے پر شیخ نہیان بن مبارک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے قائدین کی رہنمائی میں ثابت کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹںے کی اہلیت رکھتا ہے۔

شیخ نہیان کو لگائی جانئے والی ویکسین چین کی بڑی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

جس کے فیز تھری کے تجربات متحدہ عرب امارات میں جولائی میں شروع کیے گئے تھے اور اگست تک 31 ہزار رضاکار رجسٹر ہوچکے تھے۔

تجربات میں ویکسین کے حوصلہ افزا سامنے آںے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کے لیے ویکسین کی ستمبر میں ایمرجنسی منظوری دے دی تھی۔

شیخ نہیان کے علاوہ دیگر سینئر حکومتی اہلکاروں کو بھی یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جیسا کہ ان میں وزیر صحت، ویزر کلچر و نالج، وزیر خارجہ شامل ہیں۔

تاہم، ویکسین کے فیز تھری تجربات کے نتائج ابھی تک شائع نہیں کیے گئے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button