متحدہ عرب امارات

پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے یکم فروری سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

خلیج اردو

15 جنوری 2021
اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کے بعد یہ طے پایا ہے کہ پہلی سے 8ویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے اسکولز کھولے جائیں گے۔

وزرائے تعلیم اور صحت کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے بتایا کہ 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی ادارے گزشتہ فیصلے کے مطابق 18جنوری سے ہی کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15ستمبر کو جب ہم نے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.9 کے قریب تھی۔ شدید بیمار مریض 570 کے قریب تھے، روز 5 اموات ہو رہی تھیں اور روزانہ جو کیسز آ رہے تھے وہ 600 کے قریب تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے تعلیمی ادارے بند کیے کیونکہ ماہرین صحت اور ڈاکترز نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہونے کا انفیکشن کی شرح پر واضح اثر پڑتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ 26نومبر کو ہم نے بند کیا تو اس سے گراف کچھ نیچے آیا لیکن جدید اعدادوشمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 7.14 سے کم ہو کر 6.10 پر آ گئی ہے اور یہ شرح ابھی بھی نسبتاً زیادہ ہی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد ایک ہزار 952 سے بڑھ کر دو ہزار 339 ہو گئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اموات کی شرح بھی 44 ہو گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز کم ہو کر 2ہزار 300 تک پہنچے ہیں لیکن ابھی بھی انفیکشن کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button