متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اسکولوں میں طلباء کے لیے گئے حفاظتی اقدامات کی انسپیکشن شروع کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان اور شارجہ امارات میں سکولوں میں طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکام کی جانب سے انسپیکشن بڑھا دی گئی۔

طلبہ کی صحت وار سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کو بھی سختی نافذ کیا جا رہا ہے۔ جن میں آگ بھجانے والے آلات کی سکولوں میں دستیابی کو یقینی بنانا، بجلی کے کنیکشن اور ایمرجنسی ایگزٹ کے راستوں کو کلیئر کرنا شامل ہے۔

انسپیکشن ٹیمیں کسی حادثات سے بچاؤ کے لیے تشکیل دیے گئے منصوبوں پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شارجہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی شارجہ پریونشن اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر سکولوں کے معائنے کر رہی ہے۔ تاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

عجمان کے سول ڈیفنس کے سول ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر عبدالعزیز علی کا کہنا تھ کہ حالیہ مہم کے دوران عجمان میں سول ڈیفنس کی ٹٰیموں کی جانب سے 76 نجی سکولوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران وزٹ کیے گئے تمام سکول حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے پائے گئے۔ اور تمام سکول کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button