متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

شارجہ نے اپنی نوعیت کے پہلے دو روزہ تقریبات کے میلے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
شارجہ : شارجہ نے اپنی نوعیت کے پہلے شارجہ ترقیبات کے میلے کا اعلان کر دیا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔

شارجہ گورمنٹ میڈیا بیورو ایس جی ایم بی نے بتایا ہے کہ المجاز امفی تھیٹر دس سے گیارہ دسمبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں 25 سرکاری اور نجی شعبوں کی جانب سے حصہ لیا جائے گا۔

شارجہ دیکھیں کے عنوان سے دو روزہ میلا متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام برادریوں کیلیے کھلا ہے۔ اس کے وسیع اور متنوع ایجنڈے میں تفریح ، روایتی شوز ، میوزک ، کھیل ، آرٹ اینڈ کرافٹ ، مقابلے اور دیگر تقریبات ہوں گے۔

ثقافت اور ادب سے جڑے افراد شام کو شاعری ، ورکشاپس ، شوز اور قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس تقریب کیلیے انلائن اپلائی کی ہے ، وہ شاندار انعامات جیت سکیں گے۔

میلے کے پہلے دن شارجہ کے اگلے سال کیلیے مختلف تقریبات اور جشن سے متعلق بتایا جائے گا۔

ایس جی ایم بی کے ڈائریکٹر جنرل طارق سعید علے کا کہنا ہے کہ اس میلے سے معاشرے کی تعمیر وترقی کے اہم حصے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کا مقصد حصہ لینے والے اداروں کے لیے نیٹ ورکنگ اور تعاون کے مواقع فراہم کرنا ہے اور ایک متحرک پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ان کے کام اور سرگرمیوں کو کمیونٹی کے سامنے ظاہر کرنا ہے۔

سعید علے کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے شہری تفریحی ماحول میں عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو جوڑنے اور مضبوط کرنے کے قابل ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button