متحدہ عرب امارات

شارجہ حکام نے 11 سالہ بعد ماں کو اپنے دو بچوں سے ملوا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں شارجہ سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ نے شارجہ پولیس کے تعاؤن کی مدد سے دو بچوں کو 11 سال بعد انکی ماں سے ملوا دیا۔ بچوں کی ماں گلف نیشنل ہے۔

بچوں کو ریسکیو کرنے والے ادارے چلڈرن ریسکیو لائن کے کے رپسانس افسر خالد ال کھتیری نے بتایا کہ اس نے دونوں بچوں کو ماں سے دوبارہ ملوانے کے لیے بہت زیادہ رابطے کیے ہیں۔

بچوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے 800700 نمبر پر رابطہ کیا گیا تھا اور محکمے سے اپنے ماں سے ملوانے کی درخوست کی گئی تھی۔ خالد نے بتایا کہ بچوں کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعد جب وہ ان کی ماں تک پہنچے اور اسے اس کے بچوں کے بارے میں بتایا تو اپنے بچوں کے کھو دینے غم کو یاد کر کے رونے لگی۔

جس پر افسر نے ماں کو بتایا کہ اسے دو بچوں سے ملنا چاہیے ہو سکتا ہے کہ وہ اس کے ہوں۔ جس کے بعد بچوں اور ماں کی ملاقات چائلڈ پروٹیکشن سنٹر میں کروائی گئی۔ میٹنگ کےدوران بچوں اور ماں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا، تینوں خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات کے تحت رونے لگے۔

چائلڈ اینڈ فیملی پروٹیکشن سنٹر کی ڈائریکٹر آمنہ الریفائی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ایسے بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ایسے افراد کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے اور انکی حفاظت کرنے  ہمیشہ خواہاں رہتا ہے جنہیں مناسب سماجی دیکھ بھال میسر نہیں ہوتی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button