متحدہ عرب امارات

شارجہ میں نیلے کالر مزدوروں کیلئے بہت بڑا پارک تعمیر کیا گیا ہے

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
شارجہ : شارجہ میں بلیو کالر مزدوروں کیلئے الساجا انڈسٹریل ایریا میں بہت بڑا پارک تعمیر کیا گیا ہے جس سے 100000 سے زیادہ مزدوروں کو خدمات فراہم ہونگی۔ اس کا اعلان حکام نے اتوار کے دن کیا ہے۔

15000 مربع کلومیٹر پارک میں دو کرکٹ پیچز ، دو ملٹی پرپز فیلڈز ، چلنے کیلئے راستے ، گرین اسپیسز ، سیکورٹی روم ، دس ایڈمنسٹریٹیو آفس ، دس کمرشل آفسا اور سروس رومز ہوں گے۔

سپریم کونسل اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی ہدایات کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کو سکون اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ شارجہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ورکس (ایس ڈی پی ڈبلیو) نے شارجہ لیبر سٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ایل ایس ڈی اے) کے ساتھ مل کر پارک کی تعمیر مکمل کی ہے۔

ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ایس ڈی پی ڈبلیو کے چیئرمین علی السویدی نے کہا کہ نیا پارک صنعتی علاقے میں واقع ایک لاکھ سے زائد مزدوروں کو خدامات فراہم کرے گا ۔ ان میں شارجہ کے تمام مزدوروں کا تقریبا 70 فیصد شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارک ایک آؤٹ لیٹ ہوگا جہاں مزدور اپنی چھٹیوں کے دوران اور اپنے روزانہ کے کام کے اختتام کے بعد آرام اور تفریح کریں گے۔

السویدی نے بتایا کہ مزید پلے گراؤنڈ ، مساجد ، دوکانیں ، کیفے ، ایڈمنسٹریٹیو آفسز اور ملٹی پلز سروسز ، سیکورٹی پوائنٹس ، میل بوکسز اور بہت سے گرین جگہوں کیلئے پلاننگ کی گئی ہے۔

ایس ایل ایس ڈی اے کے چیئرمین سلیم یوسف القصیر نے کہا کہ ان پارکوں اور دیگر منصوبوں کو بلیو کالر مزدوروں کیلئےے تیار کرنے کا خیال شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران اور شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button