متحدہ عرب امارات

شارجہ سکریپ یارڈ میں آگ بھڑک اٹھنے سے آٹو سپیئر پارٹس جل کر خاکستر ہوگئے

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے صنعتی علاقے میں آٹو سپیئر پارٹس کے سکریپ یارڈ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

آگ ہفتےکے روز شام 4 بج کر 55 منٹ پر انڈسٹریئل ایئریا نمبر 2 میں لگی۔

سکریپ یارڈ میں موجود تمام آٹو سپیئر پارٹس جل کر خاکستر ہوگئے۔ سپیئر پارٹس کے جلنے سے گہرا کالا دھواں فضا میں بلند ہوتا رہا جس سے قریبی رہائشی علاقوں میں موجود رہائشیوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

تاہم، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جرنل کرنل سمیع النقبی کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد 3 فائر اسٹیشنوں سے ریسکیو ٹمیں آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ کر دیں گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر ایک گھنٹۓ کے اندر اندر آگ پر قابو پا لیا۔

تاہم، حکام کی جانب سے کباڑ خانوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ آگ سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر عمل کریں اور یقینی بنائیں کے تمام سپیئر پارٹس حفاظت سے رکھے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button