متحدہ عرب امارات

شارجہ میں تعطیلات کے بعد اسکولوں میں واپس آنے والے طلباء کے لیے ویکسینیشن لازمی نہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے طلباء کی اسکولوں میں واپسی کے حوالے شارجہ کے نجی اسکولوں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

اس سرکلر میں اسکولوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں کام کرنے والے اور 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کے لیے نئے تعلیمی سال کےآغاز کے موقع پر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازم قرار دی گئی ہے۔

تاہم، تعلیمی اداروں میں داخل ہونےکے لیے طلباء کو ویکسینیشن کی شرط سے استشنا دی گئی۔ انہیں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر صرف کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

مزید برآں، ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے والدین کو درخواست کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو ویکسین لگوانے پر قائل کریں اور کورونا وبا کو روکنے میں حکومتی کوششوں میں مددگار بنیں۔

تاہم، تعلیمی اداروں کے تمام ملازمین کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے کورونا ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔ جبکہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ویکسین سے استشنا رکھنے والے ملازمین کو اس شرط سے رعایت دی گئی ہے۔ تاہم، انہیں ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

مزید برآں، بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کو ویکسینیشن کی شرط سے رعایت دی گئی تاہم، انہیں تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کےلیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button