متحدہ عرب امارات

شارجہ: موبائل پولیس تھانوں کے قیام سے جرائم میں واضح کمی

24 گھنٹے کام کرنے والے تھانوں کو "محفوظ شہر" کے اقدام کے تحت لانچ کیا گیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: شارجہ میں حال ہی میں شروع کی گئی موبائل پولیس اسٹیشنوں کی سکیم کے فوائد سامنے آںے شروع ہو گئے ہیں۔

الدحید پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر اور الراق میں موبائل پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر، کرنل حمائد ال جالف نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کو بتایا کہ 10 جون کو پراجیکٹ کے لانچ ہونےکے بعد سے شارجہ کے مرکزی علاقے الراق میں کسی خطرانک جرم کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

اس سے پہلے النہدا میں قائم موبائل پولیس اسٹیشن بھی ایک بڑی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیونکہ پولیس شکایات پر بہت جلد عمل کر سکتی ہے اور تنازعات کو بہتر طریقے سے حال کر سکتے ہے۔

کرنل ال جالف کا مزید کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے تھانوں کو "محفوظ شہر” کے اقدام کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ اور ان تھانوں سے 06-5944999 ملا کر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ال جالف کا کہنا  تھا کہ کیمروں کے ساتھ الراق کے علاقے کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے ٹریفک پولیس کی گشتی پارٹٰیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اور کیمرے پولیس آپریشن روم کے ساتھ کنیکٹ ہیں۔ اس کے علاوہ مجرم کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے اور جرائم کو کم کرنے لیے Crime Preventive Team  بھی مسلسل گشت کرتی ہے۔

الراق میں موبائل پولیس اسٹیشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

الراق میں موبائل پولیس اسٹیشن ایک شہری کی جانب سے شارجہ براڈ کاسٹنگ کو فون کے بعد بنایا گیا۔ فون کال میں شہری شکایت کی تھی الرق کے رہائشیوں کو پولیس کی مدد کی صورت میں یا شکایت درج کروانے کے لیے 20 کلومیٹر دور واقع الدحید پولیس اسٹیشن جانا پڑتا ہے۔

شہری کی فون کال شارجہ پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف ، میجر جنرل سیف ال زری الشمسی  نے الراق میں موبائل اسٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا۔

میجر جنرل الشمسی کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات حکومت 2021 کے ایجنڈے کے اندر آتے ہیں۔ جس کے تحت شارجہ میں ٹریفک حادثات اور جرائم کم کر کے شارجہ کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر بنانا ہے۔

موبائل پولیس تھانوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

کرنل ال جالف کے مطابق موبائل تھانوں کی مدد سے پولیس کو مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور کاروائی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اب تک پولیس کافی کیس نمٹا چکی ہے اور جہاں ضرورت تھی وہاں قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

موبائل تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے فراہم کی گئی ہے اور انکی ذمہ داریوں میں لوگوں کی شکایات درج کرنا، جرائم کی اطلاع کرنا، مختلف شکایات کے ازالہ کرنا، پولیس آپریشن روم کے ساتھ منسلک کمیروں کی مدد سے علاقے کی نگرانی کرنا شامل ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button