متحدہ عرب امارات

شارجہ کی بلدیہ نے شہریوں میں آگ جلانے والی مفت لکڑیاں تقسیم کیں

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے درختوں کو کٹھائی سے بچانے کیلئے جلانے والی مفت لکڑیوں کا انتظام کیا ہے۔ یہ لکڑیاں عام طور پر صحرا میں کیمپنگ کے دوران استعمال ہوتی ہے۔

اس اقدام کو ’’ آپ کی لکڑیوں کا بندوبست ہم کریں گے ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحول کو بچانا ہے۔

شارجہ شہر میں بلدیہ کے چیئرمین سلیم علی المہیری کا کہنا تھا کہ کونسل اور بلدیہ میونسپلٹی ایسے اقدامات کو نافذ کرنے کی خواہشمند ہے جس سے کمیونٹی کے اراکین کو فائدہ پہنچے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ماحول کے تحفظ میں میونسپلٹی کے کردار کی عکاسی کرتا ہے اور کٹے ہوئے درختوں کی باقیات کے استعمال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان نقصان دہ درختوں کو جو ہٹا دیے گئے ہیں ، ان کے تنوں کو تقسیم عوام میں تقسیم کیا جائے گا اور پتوں اور دیگر حصوں کو قدرتی طور پر ری سائکل کیا جائے گا۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید سعید التونائیجی کے مطابق یہ اقدام بلدیہ کے پائیداری میں اضافہ، ماحولیات کی دیکھ بھال اور درختوں کے تنوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے اس کے تحفظ کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔

اس وجہ سے درختوں کی کٹائی اور دیکھ بھال کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں استعمال کیلئے لکڑیاں شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عبید سعید نے کہا کہ ایمریٹس کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے اور قومی پالیسی کے مطابق ہے۔ یہ پائیدار ترقی کیلئے ہے۔

اس حوالے سے تقسیم کا عمل آج اکیس دسمبر منگل سے ہوگی۔ یہ صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہے۔ اس کیلئے فائدہ اٹھانے والے 06-5162455 پر واٹس اپ کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button