متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

وہ افراد جو شارجہ کے رہائشی نہیں، انہیں کچھ علاقوں میں کرایے پر گھر لینے کی اجازت نہیں ، حاکم شارجہ

خلیج اردو
21 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ کے حکمران کی ہدایت پر الدھید کی بلدیہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ان افراد کو جو یہاں کے شہری نہیں ، کرایے پر رہائشیوں علاقوں میں کرایے پر مکان نہیں دیں گے۔

سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے فیصلے کا مقصد شہریوں کی رازداری کے ساتھ ساتھ ان کے رسم و رواج اور روایات کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت شہر کے لوگوں سے متعدد مواقع پر ملاقات کے بعد جاری کی ہے۔

الدھید بلدیہ کے ڈائریکٹر علی مصعب التونائیجی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام آٹھ رہائشی محلوں میں غیر شہریوں کے مکان کرائے پر لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بلدیہ کے کونسلز، مضافات اور گاؤں کی کونسلیں اس اصول کو نافذ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔

اگر ان علاقوں میں رہنے والے کسی غیر ملکی کے بارے میں شکایت موصول ہوتی ہے تو بلدیہ مکان مالک کو شیخ سلطان کی ہدایات کے بارے میں مطلع کرے گی۔ التونائیجی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ شہر میں رینٹل ہاؤسنگ کے قیام کیلئے ایک اسکیم شروع کریں۔

یہ ایک کال کرنے والے کے جواب میں آیا جس نے رہائشی محلوں میں کرایہ پر لینے سے منع کرنے والے قانون کی عدم موجودگی کی شکایت کی تھی۔

التونائیجی نے کہا کہ شیخ سلطان یا شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد القاسمی کے احکامات قوانین، ضوابط اور کسی سرکلر سے زیادہ اہم ہیں۔ خصوصی طور پر جب یہ خاندانی اور سماجی ہم آہنگی اور قومی شناخت کے تحفظ سے متعلق ہوں تو ان کے اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button