متحدہ عرب امارات

شارجہ حکام نے بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کی الیکٹریسٹی، واٹر اینڈ گیس اتھارٹی (سیوا) نے وبا کے دوران پانی و بجلی کے بل وقت پر ادا نہ کر پانے والے صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

سیوا کی جانب سے بدھ کے روز بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں بلا جرمانہ اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 1 ہزار درہم سے کم کے یوٹیلٹی بلوں کے لیے 1 ماہ جبکہ ہزار درہم سے زائد کے بلوں کے لیے 15 دنوں کی رعایتی مدت کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس پہلے بل ادا کرنے کی آخری تاریخ گزرنے جانے بعد بغیر جرمانہ ادا کیے بل ادا کرنے کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا تھا۔

سبسکرائبر سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حامد طاہر الحج  نے بتایا کہ یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے مطالبہ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ صارفین بغیر جرمانے ادا کیے اپنے بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ بل چار مختلف ریڈنگ سائیکلز میں جاری کیے جاتے ہیں اور ہر سائیکل شارجہ امارات کے علاقوں کا ایک گروپ پر مشتمل ہوتا ہے۔

شارجہ میں بل درج ذیل سائیکل کے تحت جاری کیے جاتے ہیں:

پہلے سائیکل کے بل ہر مہینے کی ساتویں کو جاری کیے جاتے ہیں اور ادائیگی بغیر کسی جرمانہ کے اسی ماہ کی 21 تاریخ تک کی جاسکتی ہے۔ بلوں کا دوسرا سائیکل ہر ماہ کی 14 تاریخ کو جاری کیا جاتا ہے اور ادائیگی اگلے مہینے کے پہلے دن تک کی جاسکتی ہے۔ جبکہ تیسرا سائیکل ہر ماہ کی 21 تاریخ کو جاری کیا جاتا ہے اور ادائیگی ساتویں تک ہوسکتی ہے اگلے مہینے چوتھے سائیکل کے لئے بل ہر ماہ کی 28 تاریخ کو جاری کیے جاتے ہیں اور اگلے ماہ کی 14 تاریخ تک بغیر کسی جرمانہ ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسین ال اسکار نے وضاحت کی کہ اگر بل کی قیمت  ایک ہزار درہم سے تجاوز نہیں کرتی ہے تو انوائس جاری کرنے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اندر بغیر کسی جرمانہ کے ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

اس کے بعد بھی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں دیر سے ادائیگی کی مد میں 25 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم، اگر باقی بچ جانے والی رقم 300 درہم سے تجاوز نہیں کرتی ہے تو کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button