متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایسا پارک جس میں کوئی چیز بھی بیکار نہیں، گاڑیوں کے پرانے پرزوں اور دیگر اشیاء سے کیا بنایا جاتا ہے؟

خلیج اردو
19 نومبر 2020
شارجہ: شارجہ کی بلدیہ نے بدھ کے روز ایک ایسے پارک کا افتتاح کر دیا ہے جس میں خراب کاروں سے متعلق سپیئر پارٹس اور دیگر ری سائکلیبل اشیاء موجود ہیں۔ آپ کسی بھی خراب حصہ یا کسی بھی چیز جو گاڑیوں سے متعلق ہوں ، کو اب قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔

یہ خلیجی ممالک میں سے اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جس میں روشن کلر کو پلینٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کچھ فیول ٹینکس کو پرپل رنگ سے رنگا گیا تھا۔

حامد البانا جوکہ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ہیں ، کا کہنا تھا کہ یہاں لکڑی کے بینچ ، فوارہ اور اور چھوٹا تلاب جس میں خوبصورت نمائشی مچھلیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارک کی رونق بڑھانے کے لئے ٹرانسمیشن حصوں اور پارک کے بیچ میں ایک چشمہ بنانے کے لئے گاڑی کے ایگزاسٹ استعمال کیے۔ ہم نے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی تشکیل کے لئے متعدد ری سائکلیبل چیزوں کا استعمال کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران خلیج ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شارجہ کے بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل ، تبت التوری نے کہا کہ انوکھا منی پارک ماحولیات کی حفاظت اور جدیدت پر مبنی کلچرکو فروغ دینے کے لئے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔

التوریفی نے کہا ، "اس پارک میں متعدد سہولیات موجود ہیں ۔ یہ بلدیہ کے اجلاسوں کے لئے ایک بہترین مقام اور ان لوگوں کے لئے تخلیقی کام کرنے کی جگہ بناتی ہیں جو معمول کے دفتر سے معمولی رخصت لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکو حب ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں کی پیداوار ہے ۔

کسٹمر سروس سیکٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل خالد بن فلاح السویدی نے کہا کہ بلدیہ کی ٹیم نے یہ مشاہدہ کرنے کے بعد اس بات کا خیال کیا ہے کہ اب اپنے ادارے کے لئے متعدد آٹو پارٹس استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ ان سے چھٹکارا پانے کے بجائے ، انہوں نے ایک عمدہ منصوبے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارک ٹیم کی طرف سے اس طرح کی پہلی ایجاد نہیں ہے۔ قبل ازیں پارک کی انتظامیہ نے گاڑی کے پرزے سے باہر ایک لائبریری بنائی اور وی آئی پیز کیلئے ایک نیا بس خریدنے کے بجائے ایک پرانی بس کو ری سائکل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button