متحدہ عرب امارات

قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے متحدہ عرب امارات میں پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
06 فروری 2021
شارجہ : شارجہ پولیس نے انسانی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلئے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ ٹریفک حادثات کے باعث ہلاک ہونے سے عوام کو بچانے کیلئے شارجہ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ مخصوص حالات جیسے دھند اور آندھی یا طوفان میں خطرناک اور بھاری ٹریک شارجہ کے اندرونی اور بیرونی شاہراہوں پر سفر نہیں کریں گے۔

شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ نے متنبہ کیا ہے موسمیاتی طور پر ناموافق صورت حال میں تاحکم ثانی ان ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں پاپبندی ہوگی کہ وہ مرکزی شاہراہوں پر سفر کریں کیونکہ ان کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے عوام کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ہدایات کا ایک حصہ ہے جس کیلئے وزارت داخلہ سرگرداں ہے۔

شارجہ پولیس نے بھاری گاڑیوں اور ٹرک کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور ان پر عمل کرکے دوسروں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خود کو بھی قانونی مشکلات سے بچائیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حکم عدولی کی صورت میں وزارتی قرارداد نمبر 178 کا اطلاق ہوگا جو محفوظ اور ہموار ٹریفک نظام سے متعلق ہے۔ آرٹیکل 104 کی شق سی کے مطابق خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 500 درہم جرمانہ ہو گا اور لائنسس میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button