متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کو یو اے ای کے قومی دن کی چھٹی کے موقعے پر 20 ہزار سے زائد کالیں موصول ہوئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران شارجہ امارات کی پولیس کو شہریوں کی جانب سے 20 ہزار ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں۔

تاہم ان 5 دنوں کے درمیان پولیس کی جانب سے کسی مہلک حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قومی دن کی چھٹیوں کے دوران متعدد ٹریفک حادثات ہوئے۔ جن کی بڑی وجہ تیزرفتاری اور گاڑیوں کے درمیان مناسب وقفہ نہ چھوڑنا ہے۔

پولیس کے سنٹرل آپریشن روم کو ان دنوں میں 20 ہزار 282 کالیں موصول ہوئیں۔

ڈئریکٹر آپریشنز کرنل جاسم بن ہدا السوئیدی نے بتایا کہ ان 20 ہزار کالوں میں سے 17 ہزار 293 کالیں ایمرجنسی نمبر (999) پر موصول ہوئیں جبکہ باقی تمام کالیں عام اطلاعات موصول کرنے والے نمبر 901 پر موصول ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دنوں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور حادثات سے بچنے کے لیے پولیس نے دگنی محنت کی ہے۔ اس سلسلے میں امارات بھر میں پولیس پیٹرول میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button