متحدہ عرب امارات

شارجہ: پولیس کا احسن اقدام، خورفکان پہاڑوں میں کھو جانے والے لڑکوں کو ریسکیو کیا

خلیج اردو
18 نومبر 2020
شارجہ : خورفکان کی پہاڑوں کی سیر کو جانے والے لڑکے جو گھر واپسی کے دوران راستہ کھو گئے تھے ، کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

8 اور 12 سال کے دو لڑکے پہاڑ سے واپس گھر آرہے تھے کہ وہ اپنا راستے کھو بیٹھے اور ان کے خاندان نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے ان کا کھوج لگا کر ممکن بنایا کہ انہیں ریسکیو کیا جا سکے۔

گم ہونے والے بچوں کے خاندان نے انہیں کئی گھنٹوں سے ڈھونڈنے کے بعد پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کو بچوں کی گمشدگی کی شکایت کرنے کے بعد بچوں کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے علاقے اور پہاڑوں میں جاکر بچوں کو ڈھونڈ نکالا اور انہیں پانی اور کھانا دیا اور پھر نیچے بھی اتارا۔

متائثرہ خاندان نے پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button