متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کے احسن اقدام کے تحت 1 اشاریہ 6 بلین درہم انکے اصل دعویداروں کو مل گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

2011 سے شارجہ کے تھانوں میں مالی معاملات سے متعلق کیسز کے فیصلے کرتے ہوئے شارجہ پولیس کی جانب سے 1 اشاریہ 6 بلین درہم سے زائد رقم ان کے اصل دعویداروں کو دے دی گئی۔

شارجہ پولیس کی جانب سے مالی مقدمات میں فریقین کے درمیان مفاہمت کروانے کے حوالے سے یہ پروگرام 9 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ جس کے تحت ابتک 1 اشاریہ 6 بلین درہم انکے اصل دعویداروں کو واپس ملے ہیں۔

شارجہ پولیس کی جانب سے 9 سال پہلے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت مالی مقدمات میں ملوث دونوں فریقین کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ آپس میں مفاہمت کا راستہ اختیار کریں اور عدالت جائے بغیر ہی اپنے جھگڑےکو نمٹائیں۔

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے دعویداروں میں 97 اشاریہ 4 فیصد نےشارجہ پولیس کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ ختم ہوا ہے اور تھانوں میں قید افراد کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔

شارجہ پولیس کی جانب سے اس اسکیم کی کامیابی کا اعلان اتوار کے روز پبلک سیکیورٹی سے متعلق ریڈیو شو میں کیا گیا ہے۔

شارجہ پولیس کے جامع پولیس اسٹیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل یوسف عبید نے بتایا کہ تمام مالی جھگڑے عدالت سے باہر احسن طریقے سے نمٹائے گئے ہیں۔

انہوں نے اس اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب کوئی شخص تھانے میں مالی معاملات سے متعلق شکایت درج کرواتا ہے تو آفیسر دوسرے فریق کو تھانے طلب کرتے ہیں اور اسے رضا مند کرتے ہیں کہ وہ ایک خاص مدت کے اندر رقم ادا کردے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کی وجہ سے مالی معاملات کے باعث ہونے والے جھگڑوں اور قتل جیسے جرائم میں بھی کمی آئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button